تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ون ڈے سیریز آج سے آغاز

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ون ڈے سیریز آج سے آغاز

 ڈھاکا( سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز آج ڈھاکا کے شیر بنگلا نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہو رہی ہے۔ پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 1 بجکر 15 منٹ پر کھیلا جائے گا۔گزشتہ ہوم سیریز میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو وائٹ واش کیا تھا، لیکن گرین شرٹس نے گزشتہ دو برس میں مختلف ٹیموں کے خلاف پانچ ایک روزہ سیریز جیتی ہیں۔ اس دوران بنگلہ دیش صرف دو ون ڈے سیریز جیتنے میں کامیاب رہا۔ مہدی حسن میراز کی کپتانی میں بولنگ ایوریج 43.92 رہی، جبکہ ایک عام کھلاڑی کے طور پر ان کی بولنگ اوسط 35.66 رہی ہے۔اس سیریز میں پاکستان کی جانب سے تین کھلاڑی اپنے کیریئر کا پہلا ون ڈے میچ کھیلیں گے: صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت اور شامل حسین۔ قابل ذکر ہے کہ صاحبزادہ فرحان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی ٹاپ اسکورر رہ چکے ہیں۔سیریز کا دوسرا اور تیسرا میچ بالترتیب 13 اور 15 مارچ کو شیڈول ہیں۔ گزشتہ سیریز میں شیر بنگلا اسٹیڈیم پر ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش نے 84 فیصد اوورز اسپن بولرز کے ذریعے کھیلے، ایک میچ میں تو ویسٹ انڈیز نے تمام 50 اوورز اسپنرز سے کروائے۔