تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

پاکستان اور کینیڈا کے درمیان سرمایہ کاری معاہدے پر مذاکرات کا آغاز

پاکستان اور کینیڈا کے درمیان سرمایہ کاری معاہدے پر مذاکرات کا آغاز

 اسلام آباد(پاکستان خبر) اٹاوہ میں پاکستان اور کینیڈا کے درمیان سرمایہ کاری کے معاہدے پر مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے۔یہ مذاکرات مجوزہ فارن انویسٹمنٹ پروٹیکشن اینڈ پروموشن ایگریمنٹ (FIPPA) اور دو طرفہ سرمایہ کاری معاہدے سے متعلق ہیں، جن کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کے نظام کو مضبوط بنانا ہے۔پاکستان کی جانب سے بورڈ آف انویسٹمنٹ کے ایڈیشنل سیکریٹری ذوالفقار علی وفد کی قیادت کر رہے ہیں، جبکہ وفد میں تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی امور سے متعلق مختلف اداروں کے سینئر حکام بھی شامل ہیں۔کینیڈا میں تعینات پاکستان کے ہائی کمشنر محمد سلیم نے کہا کہ دونوں ممالک ایک مؤثر اور معیاری سرمایہ کاری نظام کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کاروباری ماحول بہتر بنانے اور سرمایہ کاروں کے تحفظ کے لیے کئی اصلاحاتی اقدامات کیے ہیں۔افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گلوبل افیئرز کینیڈا کے جنوبی ایشیاء بیورو کے ڈائریکٹر جنرل جین کرسچین بریلانٹ نے پاکستانی وفد کا خیر مقدم کیا اور مذاکرات کو تعمیری اور نتیجہ خیز بنانے کی امید ظاہر کی۔واضح رہے کہ اس سے قبل مذاکرات کا پچھلا دور اکتوبر 2025 میں اسلام آباد میں منعقد ہوا تھا۔