تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

پاکستان اور چین کے درمیان راک سالٹ شعبے میں طویل المدتی تعاون کا معاہدہ

پاکستان اور چین کے درمیان راک سالٹ شعبے میں طویل المدتی تعاون کا معاہدہ

 اسلام آباد( کامرس ڈیسک)پاکستان کے معدنی شعبے میں بین الاقوامی تعاون کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں پاک سالٹ کارپوریشن اور چین نیشنل سالٹ انڈسٹری گروپ کے درمیان راک سالٹ کے شعبے میں طویل المدتی شراکت داری کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔اس معاہدے میں ایس آئی ایف سی نے دونوں ممالک کے اداروں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے میں کلیدی کردار ادا کیا، جبکہ وزارت توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) نے بھی اس عمل میں معاونت فراہم کی۔معاہدے کے تحت کان کنی کا شعبہ، پراسیسنگ، ویلیو ایڈیشن اور تیار مصنوعات کی عالمی منڈیوں تک رسائی کے لیے مشترکہ اقدامات کیے جائیں گے۔اس شراکت داری کا مقصد پاکستان کے وسیع راک سالٹ ذخائر کو منظم عالمی سپلائی چین کا حصہ بنانا اور ملکی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ کرنا ہے۔ماہرین کے مطابق اس تعاون سے نہ صرف مقامی سطح پر صنعتی ترقی کو فروغ ملے گا بلکہ پاکستان کی معدنی برآمدات کو بھی عالمی منڈیوں میں نئی جگہ ملنے کی توقع ہے۔