تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

پاکستان اور ایران کا اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق، تجارت 10 ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف

پاکستان اور ایران کا اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق، تجارت 10 ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف

 اسلام آباد( کامرس ڈیسک)پاکستان اور ایران نے دوطرفہ اقتصادی تعاون اور سرحدی تجارت کے فروغ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے باہمی تجارت کا حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔بورڈ آف انویسٹمنٹ کے اعلامیے کے مطابق پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ قیصر احمد شیخ سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ اقتصادی تعلقات، سرمایہ کاری اور سرحدی تجارت کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے یقین دہانی کرائی کہ اقتصادی تعاون کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔اعلامیے کے مطابق ایران نے پاکستان کو وسطی ایشیائی ریاستوں تک رسائی فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی، جبکہ دونوں ممالک نے مشترکہ اقتصادی منصوبوں کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔فریقین نے سرحدی تجارت میں اضافے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور دیا اور روزانہ سرحد پار کرنے والے تجارتی ٹرکوں کی تعداد 2 ہزار تک بڑھانے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔