اسلام آباد( کامرس ڈیسک) پاکستان اور ایران نے مشترکہ تجارتی کمیٹی کے 10ویں اجلاس میں دو طرفہ تجارت کا حجم بڑھا کر 10 ارب ڈالر تک لے جانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔پاکستان اور ایران کے درمیان ہونے والے اس اہم اجلاس میں باہمی اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے، تجارتی روابط مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے درمیان کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کے لیے اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔اجلاس میں دو طرفہ تجارت کے فروغ، معاشی تعلقات کے استحکام اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ دونوں ممالک نے اس بات پر زور دیا کہ تجارتی روابط میں وسعت سے خطے میں معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔