تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

پاکستان اور لبنان کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق، عسکری قیادت کی اہم ملاقات

پاکستان اور لبنان کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق، عسکری قیادت کی اہم ملاقات

راولپنڈی (پاکستان خبر) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے لبنانی آرمی چیف جنرل روڈولف ہیکل نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ دفاعی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق لبنانی آرمی چیف کی جنرل ہیڈکوارٹرز آمد پر انہیں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ملاقات کے دوران خطے میں امن و استحکام، عسکری تعاون کے فروغ، اور دونوں ممالک کی افواج کے درمیان پیشہ ورانہ روابط کو مزید مضبوط بنانے پر گفتگو ہوئی۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لبنان کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کو اہم قرار دیتے ہوئے دفاعی تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔لبنانی آرمی چیف نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور بین الاقوامی امن مشنز میں کردار کو سراہا۔دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک لبنان عسکری تعلقات کو مزید وسعت دی جائے گی تاکہ علاقائی امن و استحکام کو فروغ مل سکے۔