اسلام آباد(پاکستان خبر) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور عمان کے وزیر خارجہ سید بدر بن حمد بن حمود البوسعیدی نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ کی ملاقات پاکستان اور عمان کے آٹھویں مشترکہ وزارتی اجلاس سے قبل ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے قریبی برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔ملاقات کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے لیے اعلیٰ سطح پر رابطوں کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور پائیدار امن و استحکام کے قیام کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت کو اجاگر کیا۔عمان کے وزیر خارجہ نے خطے میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا، جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بھی علاقائی امن و استحکام کے لیے عمان کے تعمیری کردار اور مشترکہ اقدامات کی تعریف کی۔
پاکستان اور عمان کا علاقائی امن، استحکام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق
واپس خبروں پر
Category:
پاکستان