تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

پاکستان اور روس کے درمیان کھیلوں کے تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق

پاکستان اور روس کے درمیان کھیلوں کے تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق

اسلام آباد(پاکستان خبر)وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ سے پاکستان میں تعینات روسی سفیر البرٹ خوریف نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور روس کے درمیان کھیلوں کے شعبے سے متعلق موجود مفاہمتی یادداشتوں پر عملدرآمد کو مزید تیز کیا جائے گا۔ اس موقع پر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بالخصوص فٹبال کے میدان میں تعاون کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھایا جائے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ روس کے روایتی اور مقبول کھیلوں کے فروغ کے لیے بھی باہمی تعاون کو وسعت دی جائے گی۔ انہوں نے روس کو کھیلوں کے شعبے میں وسیع تجربے اور مضبوط صلاحیتوں کا حامل ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم، ثقافت، معیشت اور کھیل دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے مزید قریب لانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔روسی سفیر البرٹ خوریف نے اس موقع پر کہا کہ روس میں کرکٹ کے فروغ کے لیے پاکستان کے تجربات اور مہارت سے استفادہ کیا جائے گا۔ملاقات میں روسی سفیر نے امریکا اور ایران کے درمیان امن و استحکام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو بھی سراہا۔ ملاقات کے اختتام پر دونوں فریقوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اور روس کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔