تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

پاکستان اور روس کے تعلقات نئے مرحلے میں داخل، مختلف شعبوں میں تعاون میں اضافہ

پاکستان اور روس کے تعلقات نئے مرحلے میں داخل، مختلف شعبوں میں تعاون میں اضافہ

ماسکو ( کامرس ڈیسک) وفاقی وزیر توانائی (پاور ڈویژن) سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ گزشتہ دو دہائیوں کے دوران پاکستان اور روس کے تعلقات میں نمایاں بہتری آئی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان اعتماد، تجارت، توانائی، دفاع اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون مسلسل فروغ پا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سوویت دور سے وابستہ پرانی بداعتمادی اب ختم ہو چکی ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات ایک نئے اور مثبت دور میں داخل ہو چکے ہیں۔وفاقی وزیر کے مطابق حالیہ عرصے میں اعلیٰ قیادت کے درمیان روابط میں اضافہ ہوا ہے، جس کے تحت وزیراعظم پاکستان اور روسی صدر کے درمیان متعدد ملاقاتیں بھی ہو چکی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور روس کے درمیان بین الحکومتی کمیشن کے تحت توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو منظم انداز میں آگے بڑھایا جا رہا ہے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی، انسداد دہشت گردی اور علاقائی تعاون پر بھی مشاورت جاری ہے۔سردار اویس لغاری نے علاقائی رابطہ کاری کو دوطرفہ تعلقات کا اہم ستون قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی شمال-جنوب ٹرانسپورٹ کوریڈور میں شمولیت کا خواہاں ہے، جو خطے میں تجارتی سرگرمیوں کو مزید فروغ دے سکتا ہے۔انہوں نے گوادر بندرگاہ کو اس راہداری سے منسلک کرنے کی تجویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام علاقائی اقتصادی تعاون اور عالمی رابطہ سازی کے لیے اہم پیش رفت ثابت ہو سکتا ہے۔