تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

پاکستان اور شام کا دفاعی و سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور شام کا دفاعی و سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

راولپنڈی( مانیٹرنگ ڈیسک) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے شام کے وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی نے وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو میں ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں پاکستان اور شام کے درمیان دفاعی و سکیورٹی شعبوں میں تعاون اور روابط مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دونوں ممالک کے دیرینہ برادرانہ تعلقات اور مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔شامی وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کیلئے پاک فوج کے پیشہ ورانہ کردار کو سراہا۔ دونوں جانب سے دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے اور علاقائی امن کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔