تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان توانائی تعاون کے فروغ کیلئے تین اہم معاہدوں پر دستخط

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان توانائی تعاون کے فروغ کیلئے تین اہم معاہدوں پر دستخط

استنبول( کامرس ڈیسک) پاکستان اور ترکیہ کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے تین اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کر دیے گئے۔یہ معاہدے استنبول میں ہونے والی اعلیٰ سطحی بین الوزارتی مشاورت کے دوران کیے گئے، جن کا مقصد توانائی کے شعبے میں ادارہ جاتی تعاون، تکنیکی مہارت کے تبادلے اور مشترکہ ترقیاتی اقدامات کو فروغ دینا ہے۔دستخط شدہ مفاہمتی یادداشتوں میں پاکستان کے انڈیپنڈنٹ سسٹم اینڈ مارکیٹ آپریٹر اور ترکیہ کے انرجی ایکسچینج ادارے کے درمیان معاہدہ، انڈیپنڈنٹ سسٹم اینڈ مارکیٹ آپریٹر اور ترکیہ کے ٹرانسمیشن سسٹم آپریٹر کے درمیان مفاہمت جبکہ پاور پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ کمپنی اور ترک ادارے کے درمیان تعاون کا معاہدہ شامل ہے۔ان معاہدوں کے تحت نجکاری کے بعد گورننس فریم ورک، بجلی کی مارکیٹ کی ترقی، معاون خدمات کے ضوابط، پاور سسٹم آپریشنز، ٹرانسمیشن منصوبہ بندی، بجلی کی تقسیم اور ڈیجیٹلائزیشن کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔دونوں ممالک نے ادارہ جاتی استعداد کار بڑھانے، تکنیکی مہارت کے تبادلے اور جدید طریقہ کار سے استفادہ کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ اس کے تحت تربیتی پروگرام، مطالعاتی دورے، ماہرین کا تبادلہ اور مشترکہ تکنیکی منصوبے شامل ہوں گے۔وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے ان مفاہمتی یادداشتوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ شراکت داریاں پاکستان کے توانائی اداروں کو مضبوط بنانے اور پاور سیکٹر میں اصلاحات کے عمل کو تیز کرنے میں اہم کردار ادا کریں گی۔ترک فریق نے بھی پاکستان کے ساتھ طویل المدتی ادارہ جاتی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔حکومت پاکستان نے ان معاہدوں کو دونوں ممالک کے درمیان توانائی مذاکرات کا اہم نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مفاہمتی یادداشتیں توانائی کے شعبے میں بڑھتی ہوئی اسٹریٹجک شراکت داری کی عکاس ہیں۔