تازہ ترین
وزیر دفاعی پیداوار کی وزیراعظم سے ملاقات، مکہ معاہدے پر مبارکباد 79واں جشنِ آزادی، تجدیدِ عہدِ وفا کا شاندار ٹیزر جاری لاہور میٹرو بس سروس بند ہونے کا خطرہ ٹل گیا شمالی وزیرستان میں رات کی نقل و حرکت پر پابندی عائد ترکی پارلیمنٹ کا پی کے کے جنگجوؤں کو جزوی معافی کا قانون منظور آبنائے ہرمز محفوظ بنانے کیلئے امریکی حملے، ناکہ بندی روکنا ہوگی: عراقچی ریاض ایئر کی ڈھاکہ کیلئے براہِ راست پروازیں شروع ٹرمپ کا ایران سے جنگی نقصانات کا معاوضہ لینے کا اعلان بلوچستان سیلاب متاثرین کی رہائشی امداد کا فنڈ منتقل کرنے پر ورلڈ بینک برہم پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 1000 پوائنٹس گر گیا حکومت اور گڈز ٹرانسپورٹرز میں مذاکرات ناکام، ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ ایران امریکا کشیدگی، عالمی فضائی صنعت شدید بحران کا شکار ون ڈے ورلڈکپ 2027 میں 14 ٹیمیں شریک ہوں گی کراچی کی حالت دیکھ کر بہت شرمندگی ہوتی ہے: شاہد آفریدی شان مسعود کی انگلی زخمی، پریکٹس میچ میں شرکت مشکوک ربادا وسیم اکرم کی 1992ء کی کارکردگی کے معترف
پاکستان خبر

یوم استحصال کشمیر، افواج پاکستان کا کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی

یوم استحصال کشمیر، افواج پاکستان کا کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی

راولپنڈی( پاکستان خبر)یوم استحصال کشمیر کے موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف، ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو اور افواج پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مسلح افواج نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اپنی غیر متزلزل حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ افواج پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھنے کے عزم پر قائم ہیں۔اعلامیے میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی اقدامات، فوجی پابندیوں، انسانی حقوق کی صورتحال اور خطے کی آبادیاتی تبدیلیوں سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق اشتعال انگیز بیانات اور اقدامات خطے میں عدم استحکام کو بڑھا سکتے ہیں، جبکہ جنوبی ایشیا میں مستقل امن کا قیام مسئلہ کشمیر کے پرامن اور منصفانہ حل سے وابستہ ہے۔اعلامیے میں پاکستان کے عوام اور مسلح افواج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، جبکہ اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد کے حوالے سے پاکستان اپنی حمایت جاری رکھے گا۔