تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

پاک آسٹریلیا سیریز: دونوں ٹیمیں لاہور پہنچ گئیں

پاک آسٹریلیا سیریز: دونوں ٹیمیں لاہور پہنچ گئیں

لاہور ( سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیمیں ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ کی تیاریوں کے لیے اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئی ہیں۔دونوں ٹیمیں کل قذافی اسٹیڈیم میں تربیتی سیشن میں حصہ لیں گی، جہاں دوسرے ایک روزہ میچ کے لیے اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا دوسرا ایک روزہ مقابلہ 2 جون کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، جبکہ تیسرا اور آخری میچ 4 جون کو اسی میدان میں منعقد ہوگا۔سیریز کے ابتدائی میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔دوسرے اور تیسرے میچ کے ٹکٹس فروخت کے لیے دستیاب ہیں، جبکہ لاہور میں ہونے والے دونوں مقابلوں کے حوالے سے شائقین کرکٹ میں خاصا جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔