تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

پاک بحرین تعلقات، مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس آج ہوگا

پاک بحرین تعلقات، مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد (پاکستان خبر) بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے۔دورے کے دوران پاک بحرین تعلقات اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوگی۔ اسحاق ڈار اور بحرینی وزیر خارجہ مشترکہ وزارتی کمیشن کے تیسرے اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے، جس میں دونوں ممالک کے تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں تجارت، سرمایہ کاری، اقتصادی تعاون، دفاع و سلامتی، افرادی قوت اور ثقافتی روابط سمیت دیگر شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے پر غور ہوگا۔ فریقین باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی معاملات اور کثیرالجہتی فورمز پر تعاون کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور بحرین کے درمیان مشترکہ عقائد، اقدار، باہمی احترام اور دیرینہ عوامی روابط پر مبنی برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔ بحرینی وزیر خارجہ کا دورہ دونوں ملکوں کے تعلقات اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔