تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد( پاکستان خبر)پاکستانی فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کے دورۂ بیلاروس کے بعد دونوں ممالک نے دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔دورے کے دوران 2025 تا 2027 کے روڈ میپ کے تحت مشترکہ دفاعی پیداوار، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور عسکری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مجوزہ تعاون میں جدید ڈرونز، مائیکرو الیکٹرانکس، آپٹرونکس اور بھاری فوجی گاڑیوں سمیت مختلف شعبے شامل ہیں۔پاکستان کی جانب سے بیلاروسی فضائیہ کے اہلکاروں کو بنیادی اور ٹیکٹیکل سطح کی پائلٹ ٹریننگ فراہم کرنے کی تجویز بھی زیر غور آئی۔دفاعی تجزیہ کار ریئر ایڈمرل (ر) فیصل شاہ کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کی مکمل رکنیت کے بعد پاکستان اور بیلاروس کے تعلقات صرف سفارتی سطح تک محدود نہیں رہے بلکہ صنعتی اور دفاعی شعبوں تک پھیل رہے ہیں۔ان کے مطابق یہ پیش رفت مستقبل میں پاکستان، بیلاروس اور روس کے درمیان وسیع تر دفاعی تعاون کی بنیاد بن سکتی ہے۔