تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

مقبوضہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل پر مذاکرات ہونے چاہئیں، طاہر اندرابی

مقبوضہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل پر مذاکرات ہونے چاہئیں، طاہر اندرابی

نیویارک (پاکستان خبر) پاکستان نے اقوام متحدہ سے خطے میں اسلحے کی دوڑ روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالا جانا چاہیے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کے مستقل مندوب طاہر اندرابی نے کہا کہ دنیا میں جنگوں کا دائرہ وسیع ہو رہا ہے، بین الاقوامی قانون کی عمل داری کمزور پڑ رہی ہے اور تحمل و برداشت کا راستہ ترک کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کے نتیجے میں جنگ بندی اور اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی صورت میں پیش رفت ہوئی۔طاہر اندرابی نے کہا کہ سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ مکہ دفاعی معاہدہ دفاعی نوعیت کا ہے اور اقوام متحدہ کے منشور سے مطابقت رکھتا ہے۔پاکستانی مندوب کے مطابق بھارت کے جارحانہ عسکری نظریات اور بڑے پیمانے پر فوجی توسیع کے باعث جنوبی ایشیا عدم استحکام اور دباؤ کا شکار ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان اسلحے کی دوڑ میں شامل نہیں ہونا چاہتا، تاہم اپنی ضروریات کے مطابق دفاعی صلاحیتیں برقرار رکھے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جوہری صلاحیتوں کی موجودگی میں یہ سمجھنا غلط ہے کہ جنگ کو قابو میں رکھا جا سکتا ہے۔طاہر اندرابی نے ایک بار پھر زور دیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل کا پُرامن حل مذاکرات کے ذریعے تلاش کیا جانا چاہیے۔