تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

پاکستان-چین صنعتی تعاون نئے مرحلے میں، چینی قونصل جنرل کا لاہور چیمبر کا دورہ

پاکستان-چین صنعتی تعاون نئے مرحلے میں، چینی قونصل جنرل کا لاہور چیمبر کا دورہ

اسلام آباد( کامرس ڈیسک) ایس آئی ایف سی پاکستان اقتصادی اور صنعتی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔پاکستان اور چین کی صنعت، زراعت اور معدنی وسائل کے شعبوں میں شراکت داری نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، جس سے دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات مزید مضبوط ہونے کی توقع ہے۔حال ہی میں چینی قونصل جنرل سن یان نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا اہم دورہ کیا۔ لاہور چیمبر کے صدر فہیم الرحمٰن سہگل نے اس دورے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ملاقات دونوں ممالک کے تجارتی اور صنعتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے مثبت پیش رفت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے اقدامات نہ صرف کاروباری شعبے کو فائدہ پہنچائیں گے بلکہ خطے میں اقتصادی ترقی کے مواقع بھی بڑھائیں گے۔