تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

پاکستان چین مشترکہ سرحدی کمیشن فعال، پہلا اجلاس اسلام آباد میں انعقاد

پاکستان چین مشترکہ سرحدی کمیشن فعال، پہلا اجلاس اسلام آباد میں انعقاد

اسلام آباد ( پاکستا ن خبر) پاکستان اور چین نے مشترکہ سرحدی کمیشن باقاعدہ طور پر فعال کردیا، جس کا پہلا اجلاس اسلام آباد میں وزارتِ خارجہ میں منعقد ہوا۔اجلاس کی مشترکہ صدارت چین کی وزارتِ خارجہ کے محکمہ سرحدی و سمندری امور کے نائب ڈائریکٹر جنرل لی یا اور پاکستان کے دفترِ خارجہ میں چین امور کے ڈائریکٹر جنرل بلال محمود چودھری نے کی۔دفترِ خارجہ کے مطابق کمیشن سرحدی انتظام، تجارت، مشترکہ سروے اور عوامی روابط کے فروغ کیلئے رابطہ کاری کا پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ یہ کمیشن 2013ء میں پاکستان اور چین کے درمیان طے پانے والے سرحدی انتظام کے معاہدے کے تحت قائم کیا گیا تھا، جسے اب عملی طور پر فعال کردیا گیا ہے۔کمیشن کے ذریعے سرحدی نشانات کی دیکھ بھال، سرحد پار سہولیات کے انتظام، مشترکہ جائزوں اور دیگر عملی معاملات پر تعاون کیا جائے گا۔حکام کے مطابق اس اقدام سے خنجراب گزرگاہ کے ذریعے آمدورفت اور تجارت سمیت چین پاکستان اقتصادی راہداری سے متعلق امور میں باہمی تعاون مزید مستحکم ہوگا۔پاکستان اور چین کے مطابق نیا کمیشن کسی سرحدی تنازع کے حل کیلئے نہیں بلکہ پہلے سے متعین مشترکہ سرحد کے انتظام اور عملی معاملات کو بہتر انداز میں نمٹانے کیلئے قائم کیا گیا ہے۔