تازہ ترین
پاکستان سعودی دفاعی تعاون جاری، معاہدے پر عمل میں وقت لگے گا اسحاق ڈار کی حاقان فیدان سے گفتگو، فلسطین پر اتفاق بلوچستان میں 25 لیڈی میڈیکل افسران ملازمت سے برطرف جنگ ستمبر، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بھارتی فوج پسپا یمنی سفیر کا ایران پر حوثیوں کو استعمال کرنے کا الزام پاکستان کا ایران سے حوثیوں کے حملے رکوانے کا مطالبہ ایران جنگ 2029 تک جاری رہنے کا خدشہ، امریکی میڈیا حوثیوں نے بحیرہ احمر کے اہم ساحلی شہر موخا پر قبضہ کرلیا وزیراعظم نے آٹو پالیسی 2026 کی منظوری دے دی اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 100 انڈیکس 170 ہزار کی سطح سے نیچے صرف ستمبر میں پٹرول 28 اور ڈیزل 22 روپے فی لٹر مہنگا ہوا: رپورٹ امریکا ایران کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہوگیا این سی سی آئی اے نے امام الحق اور رضوان کو طلب کرلیا فیفا آسیان کپ، پاکستان گروپ بی میں تھائی لینڈ سے مقابلہ کرے گا سابق پاکستانی آل راؤنڈر انور علی کو امریکی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر سیف گیمز کی میزبانی، کھیلوں کے مراکز کیلئے 5.7 ارب منظور
پاکستان خبر

غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف ملک گیر گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف ملک گیر گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

اسلام آباد( پاکستان خبر) پاکستان میں غیر ملکیوں کی جانب سے مبینہ سائبر فراڈ اور فحش مواد کے عالمی نیٹ ورک کے انکشاف کے بعد وفاقی حکومت نے غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف ملک گیر کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے ہیڈکوارٹر کے ماتحت خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی جائے گی، جو بھتہ خوری، بلیک میلنگ، جوا اور آن لائن فراڈ سمیت مختلف جرائم کی تحقیقات کرے گی۔ کارروائیوں کی روزانہ رپورٹ وزارت داخلہ کو پیش کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں موجود کال سینٹرز کی فہرست بھی تیار کرلی گئی ہے، جبکہ تمام متعلقہ اداروں کو ٹاسک فورس سے مکمل تعاون کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل اسلام آباد میں ایک غیر قانونی کال سینٹر پر کارروائی کے دوران 284 غیر ملکی شہریوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔