اسلام آباد (پاکستان خبر) پاکستان نے بھارت کیلئے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی ہے۔اس حوالے سے پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے نیا فضائی نوٹس جاری کردیا، جس کے مطابق بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود 23 اکتوبر 2026 تک بند رہیں گی۔نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ بھارت کے رجسٹرڈ تمام فوجی اور تجارتی طیاروں کو پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کیلئے اپنی فضائی حدود 23 اپریل 2025 سے بند کر رکھی ہے