تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر نے الاؤنس سے نوجوان کھلاڑی کی حوصلہ افزائی کی

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر نے الاؤنس سے نوجوان کھلاڑی کی حوصلہ افزائی کی

لاہور( سپورٹس ڈیسک)پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر سید محسن گیلانی نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک منفرد اقدام کیا ہے اور اپنے الاؤنسز ابھرتے ہوئے باصلاحیت کھلاڑیوں کو دینے کا اعلان کیا ہے۔گزشتہ روز کانگریس اجلاس میں شرکت کے لیے حاصل ہونے والا اپنا الاؤنس سید محسن گیلانی نے پاکستان انڈر 20 ٹیم کے کھلاڑی محمد عبداللہ کو دے دیا۔ یہ اعزاز انہوں نے اسلام آباد میں جاری ساف انڈر 20 فٹبال چیمپین شپ کی تیاری کے دوران محمد عبداللہ کی حوصلہ افزائی کے لیے دیا۔واضح رہے کہ محمد عبداللہ نے ساف انڈر 17 چیمپین شپ میں پاکستان کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھ گول کر کے ٹاپ اسکورر کا اعزاز حاصل کیا تھا، جس کی بنیاد پر انہیں یہ اعزاز دیا گیا۔