اسلام آباد( کامرس ڈیسک) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان توسیعی فنڈ سہولت کے چوتھے جائزے اور لچک و پائیداری سہولت کے تیسرے جائزے سے متعلق مذاکرات کا اختتامی اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔وزارت خزانہ کے مطابق اجلاس کی صدارت آئی ایم ایف مشن چیف ایوا پیٹرووا اور وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کی۔ اجلاس کیو بلاک، پاک سیکریٹریٹ میں ہوا۔اجلاس میں سیکریٹری خزانہ امداد اللہ بوسال اور آئی ایم ایف کے مقیم نمائندے ماہر بنجی سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔وزارت خزانہ کے مطابق اجلاس میں دونوں جائزوں سے متعلق مذاکرات کے اختتام اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔