تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

پاکستان اور کینیا کی باہمی تجارت 1 ارب ڈالر سے تجاوز، تاریخی سنگِ میل حاصل

پاکستان اور کینیا کی باہمی تجارت 1 ارب ڈالر سے تجاوز، تاریخی سنگِ میل حاصل

اسلام آباد( کامرس ڈیسک) مالی سال 2025-2026 کے دوران پاکستان اور کینیا کے درمیان باہمی تجارت کا حجم تاریخ میں پہلی بار 1 ارب 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔پاک کینیا بزنس کونسل کے صدر رفیق سلیمان کے مطابق یہ سنگ میل دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے اقتصادی تعاون کی واضح علامت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پیش رفت کئی برس کی مسلسل کوششوں اور کاروباری روابط کے فروغ کا نتیجہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ کینیا کو پاکستان سے ہوزری، گارمنٹس، ادویات اور دیگر ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جبکہ کینیا سے پاکستان کو چائے کی درآمدات بھی بڑھ رہی ہیں۔رفیق سلیمان کے مطابق چند سال قبل پاکستان اور کینیا کی دوطرفہ تجارت کو 1 ارب ڈالر تک پہنچانا محض ایک خواب تھا، تاہم پاک کینیا بزنس کونسل کی کوششوں، متعلقہ اداروں کے تعاون اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ سے یہ ہدف اب حقیقت بن چکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس تاریخی کامیابی کی خوشی میں جلد نیروبی اور پاکستان میں تقریبات منعقد کی جائیں گی، جن میں دونوں ممالک کے سفارتی اور تجارتی نمائندے شرکت کریں گے۔اس موقع پر پاکستان میں کینیا کے ہائی کمشنر اور کمرشل سیکشن کے نمائندوں کی کوششوں کو بھی سراہا جائے گا، جبکہ نیروبی میں پاکستانی ہائی کمیشن اور کمرشل ونگ کی خدمات کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔رفیق سلیمان نے کہا کہ ایک ارب ڈالر کی سطح عبور کرنا اختتام نہیں بلکہ ایک نئے اقتصادی باب کا آغاز ہے، اور مستقبل میں باہمی تعاون کے ذریعے دونوں ممالک تجارت، سرمایہ کاری اور صنعتی شراکت داری کو مزید وسعت دے سکتے ہیں۔