تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

پاکستان، کویت پروٹوکول معاہدہ، دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان، کویت پروٹوکول معاہدہ، دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

اسلام آباد( پاکستان خبر) پاکستان اور کویت کے درمیان پروٹوکول معاہدہ 2026 دونوں ممالک کے دیرینہ برادرانہ تعلقات اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی عکاسی کرتا ہے۔معاہدہ 2023 میں ہونے والے دفاعی تعاون کے معاہدے کی بنیاد پر تشکیل دیا گیا، جس کی 2026 میں کویت نے توثیق کی۔ اس کا مقصد دفاعی روابط کو ادارہ جاتی اور عملی تعاون میں تبدیل کرنا ہے۔پروٹوکول کے تحت دونوں ممالک کے درمیان فوجی روابط، دفاعی تعاون، فوجی تربیت اور تعیناتی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے لیے باقاعدہ فریم ورک فراہم کیا گیا ہے۔معاہدے کے مطابق یہ پروٹوکول کسی دوسرے دوطرفہ یا کثیرالجہتی معاہدے سے منسلک نہیں بلکہ پاکستان اور کویت کے باہمی دفاعی تعلقات کے دائرہ کار تک محدود ہے۔ اسے دونوں ممالک کی دیرینہ دفاعی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔