تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

پاکستان کے پہلے قمری روور کا نام ’’جناح-1‘‘ رکھ دیا گیا

پاکستان کے پہلے قمری روور کا نام ’’جناح-1‘‘ رکھ دیا گیا

اسلام آباد( ویب ڈیسک) سپارکو نے پاکستان کے پہلے قمری روور کا سرکاری نام ’’جناح-1‘‘ رکھنے کا اعلان کردیا۔سپارکو کے مطابق یہ نام ملک گیر مقابلے کے دوران موصول ہونے والی 4 ہزار سے زائد تجاویز میں سے منتخب کیا گیا، جبکہ ’’جناح-1‘‘ نام 7 شرکاء نے تجویز کیا تھا۔ قرعہ اندازی کے ذریعے بہاول نگر سے تعلق رکھنے والے 17 سالہ طیب کریم کو فاتح قرار دیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپارکو نے کہا کہ ’’جناح-1‘‘ کا نام بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے، جبکہ یہ پاکستان کے عزم، ترقی اور نئے خلائی افق کی علامت بھی ہے۔سپارکو کے مطابق پاکستان کا پہلا قمری روور 2029 میں چین کے چانگ ای-8 مشن کے ذریعے چاند پر بھیجا جائے گا، جہاں ’’جناح-1‘‘ چاند کے جنوبی قطب پر سائنسی تحقیق کرے گا۔پاکستانی ساختہ قمری روور چاند کی سطح پر پلازما، تابکاری اور سطحی جغرافیہ کا مطالعہ کرے گا، جبکہ مستقبل میں قمری تحقیق اور چاند پر انسانی موجودگی سے متعلق اہم تجربات میں بھی معاونت کرے گا۔سپارکو کا کہنا ہے کہ ’’جناح-1‘‘ پاکستان کے خلائی تحقیق کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا اور سائنسی و تکنیکی شعبوں میں نئی راہیں کھولنے میں مدد دے گا۔