تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھاری قیمت ادا کی: صدر زرداری

پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھاری قیمت ادا کی: صدر زرداری

 اسلام آباد( پاکستان خبر)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے دہشت گردی کے متاثرین کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔عالمی یومِ یادِ متاثرینِ دہشت گردی کے موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گردی کے زخم قومی یادداشت کا حصہ بن چکے ہیں، جبکہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں قربانیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی بلاامتیاز مذمت اور کسی بھی ملک کے خلاف کارروائی کیلئے کسی علاقے کو استعمال ہونے سے روکنا ضروری ہے۔ نوجوانوں کو انتہا پسندی سے محفوظ رکھنا ہوگا، دہشت گرد قومی عزم کو شکست دینے میں ناکام رہے ہیں۔صدر زرداری نے کہا کہ پرامن اور مضبوط پاکستان ہمارا عزم ہے اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ملک کو دائمی امن و خوشحالی عطا فرمائے۔