تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

پاکستان خطے میں امن کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے: وزیراعظم

پاکستان خطے میں امن کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے: وزیراعظم

اسلام آباد(پاکستان خبر) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کے قیام کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے، تاہم خلیج کا بحران ایک مشکل مرحلے میں سامنے آیا ہے، دوست اور برادر ممالک کے تعاون سے خطے میں طویل مدتی امن کے حصول کی امید ہے۔وزیراعظم سے نیویارک میں امریکا کی بزنس کونسل فار انٹرنیشنل انڈر اسٹینڈنگ اور امریکا پاکستان بزنس کونسل کے وفود نے ملاقات کی۔ وفود میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، مالیات، مشروبات، مصنوعات سازی، ادویات اور نامیاتی مصنوعات سمیت مختلف شعبوں سے وابستہ کاروباری شخصیات شریک تھیں۔شہباز شریف نے شرکاء کو کاروبار اور سرمایہ کاری دوست پالیسیوں سمیت مختلف شعبوں کی ترقی کیلئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں بزنس کونسلز اسلام آباد اور واشنگٹن کے درمیان اہم پل کا کردار ادا کر رہی ہیں، جبکہ گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان امریکا تعلقات میں نمایاں بہتری آئی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی معیشت اب مستحکم ہو کر ترقی کی طرف بڑھ رہی ہے، طویل مدتی علاقائی امن کاروبار اور سرمایہ کاری کیلئے نہایت اہم ہے۔ پاکستان میں ساختی اور پالیسی سطح پر وسیع اصلاحات جاری ہیں، معیشت کو ڈیجیٹل بنانے، ٹیکنالوجی اور برقی حکمرانی کے فروغ پر تیزی سے کام ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، مصنوعی ذہانت، جدید ٹیکنالوجی، مشینری اور جدید زرعی آلات کے استعمال سے فی ایکڑ پیداوار بڑھانے، اخراجات کم کرنے اور کارکردگی بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔ کان کنی اور معدنیات بھی سرمایہ کاری کیلئے اہم شعبے ہیں اور پاکستان قدرتی معدنی وسائل سے مالا مال ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، انہیں فنی تربیت اور مختلف مہارتیں فراہم کرکے روزگار کے مواقع سے جوڑا جا رہا ہے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت سے متعلق منصوبے حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ بندرگاہوں اور جہاز رانی کے شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کی وسیع گنجائش موجود ہے، نجکاری حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔ پی آئی اے کی نجکاری ہو چکی ہے اور نئے پاکستانی مالکان ادارے میں بہتری لائیں گے۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی بھی نجکاری کی جا رہی ہے، حکومت کا بنیادی کردار نجی شعبے کیلئے کاروبار اور سرمایہ کاری میں سہولت فراہم کرنا اور سازگار ماحول پیدا کرنا ہے۔ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، معاونین خصوصی طارق فاطمی اور بلال بن ثاقب، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار اور امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان احمد شیخ بھی شریک تھے۔