تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

پاکستان امداد کے بجائے تجارت اور سرمایہ کاری کو ترجیح دے رہا ہے، وزیر خزانہ

پاکستان امداد کے بجائے تجارت اور سرمایہ کاری کو ترجیح دے رہا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد( کامرس ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اب مالی امداد پر انحصار کرنے کے بجائے تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کی طرف بڑھ رہا ہے، جبکہ عالمی شراکت داروں کے ساتھ اقتصادی روابط مضبوط بنانا بھی حکومت کی اہم ترجیح ہے۔غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان نے خلیجی ممالک، امریکا اور چین کے ساتھ تجارتی و اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔ انہوں نے شراکت دار ممالک کے مسلسل تعاون کو بھی سراہا۔وزیر خزانہ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلاتِ زر 41 ارب 60 کروڑ ڈالر رہیں، جبکہ رواں مالی سال یہ رقم بڑھ کر 44 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خلیجی ممالک کے ساتھ تعلقات تجارت اور ترسیلاتِ زر کے حوالے سے خصوصی اہمیت رکھتے ہیں۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان چین اور امریکا، دونوں کے ساتھ تعلقات کو بیک وقت آگے بڑھا رہا ہے۔ چین پاکستان کا دیرینہ شراکت دار ہے اور پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) ملک کا ایک اہم اقتصادی منصوبہ ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی معاشی حکمت عملی کا بنیادی مقصد امداد کے بجائے تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانا ہے۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ سی پیک کے پہلے مرحلے میں سڑکوں، بندرگاہوں اور بجلی گھروں سمیت بنیادی ڈھانچے کی تعمیر پر توجہ دی گئی، جبکہ دوسرے مرحلے میں موجودہ بنیادی ڈھانچے سے معاشی فوائد حاصل کرنے، کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے پر توجہ مرکوز ہے۔