تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

پاکستان 35 سال بعد بین الاقوامی فٹبال فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان 35 سال بعد بین الاقوامی فٹبال فائنل میں پہنچ گیا

 مالدیپ( سپورٹس ڈیسک)پاکستان نے مالدیپ میں جاری ڈائمنڈ جوبلی انٹرنیشنل فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے، جہاں گرین شرٹس نے افغانستان کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر تاریخی کامیابی حاصل کی۔اس فتح کے ساتھ پاکستان نے چار ملکی ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی اور تین میچوں میں دو فتوحات کے ساتھ فائنل میں جگہ بنا لی۔ پاکستان کی جانب سے عمر نواز اور ہارون حامد نے شاندار گول اسکور کیے۔یہ کامیابی پاکستان کی سینئر مردوں کی فٹبال ٹیم کے لیے ایک بڑا سنگ میل ہے، کیونکہ ٹیم نے پینتیس برس بعد کسی بین الاقوامی ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔ اس سے قبل پاکستان نے آخری بار انیس سو اکیانوے میں جنوبی ایشیائی فیڈریشن گیمز کے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔میچ کے آغاز میں ہی پاکستان نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور پانچویں منٹ میں عمر نواز نے شاندار گول اسکور کر کے ٹیم کو برتری دلائی۔ اس کے بعد پاکستان نے کھیل پر کنٹرول برقرار رکھا اور افغانستان کو زیادہ خطرناک مواقع بنانے کا موقع نہیں دیا۔دوسرے ہاف میں افغانستان نے واپسی کی کوشش کی تاہم پاکستانی دفاع نے بہترین کارکردگی دکھائی۔ میچ کے آخری لمحات میں ہارون حامد نے انجری ٹائم میں گول کر کے پاکستان کی برتری کو دوگنا کر دیا اور فتح یقینی بنا دی۔اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے نہ صرف ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنائی بلکہ کئی دہائیوں بعد بین الاقوامی فٹبال میں ایک یادگار واپسی بھی کی ہے۔ ٹیم اب فائنل میں بنگلہ دیش یا افغانستان کے خلاف میدان میں اترے گی۔