کراچی( کامرس ڈیسک)ستمبر 2026 کے دوران ملک میں 5 ہزار 241 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں، جس کے بعد کمپنیوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 17 ہزار کی سطح پر پہنچ گئی۔ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے مطابق 99.9 فیصد رجسٹریشنز آن لائن مکمل کی گئیں۔ایس ای سی پی کے اعداد و شمار کے مطابق نئی رجسٹرڈ کمپنیوں میں 3 ہزار 13 پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیاں، 2 ہزار 58 سنگل ممبر کمپنیاں، 127 محدود ذمہ داری کی شراکت داریاں، 29 غیر منافع بخش ادارے، 10 پبلک کمپنیاں، 2 تجارتی تنظیمیں اور 2 غیر ملکی کمپنیاں شامل ہیں۔علاقائی اعتبار سے پنجاب 2 ہزار 740 نئی کمپنیوں کے ساتھ سرفہرست رہا۔ اسلام آباد میں ایک ہزار 9، سندھ میں 790، خیبر پختونخوا میں 428، گلگت بلتستان میں 169 اور بلوچستان میں 105 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔شعبہ وار اعداد و شمار کے مطابق انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں سب سے زیادہ 920 کمپنیاں قائم ہوئیں، جبکہ ٹریڈنگ میں 808، سروسز میں 599، تعمیرات میں 339، خوراک میں 239، سیاحت میں 222 اور رئیل اسٹیٹ میں 193 کمپنیوں کی رجسٹریشن ہوئی۔ایس ای سی پی کے مطابق تعلیم کے شعبے میں 189، ای کامرس میں 179 اور کان کنی میں 127 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں، جبکہ دیگر تمام شعبوں میں مجموعی طور پر ایک ہزار 426 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن مکمل کی گئی۔ستمبر کے دوران 167 غیر ملکی سرمایہ کاروں نے بھی شرکت کی، جن میں چین 113 سرمایہ کاروں کے ساتھ سرفہرست رہا۔کمپنیوں کے انتظامی ڈھانچے میں خواتین کی نمائندگی کے حوالے سے اعداد و شمار کے مطابق شیئر ہولڈرز اور ڈائریکٹرز میں خواتین کا تناسب 14 فیصد، الٹیمیٹ بینیفیشل اونرز میں 11 فیصد اور چیف ایگزیکٹوز کے عہدوں پر 8 فیصد رہا۔
ستمبر میں 5 ہزار 241 نئی کمپنیاں رجسٹر، مجموعی تعداد 3 لاکھ 17 ہزار ہوگئی
واپس خبروں پر
Category:
کامرس