تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

پاکستان کا بھارتی بیان مسترد، افغانستان میں کارروائیوں سے متعلق الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا

پاکستان کا بھارتی بیان مسترد، افغانستان میں کارروائیوں سے متعلق الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا

اسلام آباد( پاکستان خبر) پاکستان نے افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی سے متعلق بھارتی وزارت خارجہ کے بیان کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا کہ بھارت کی جانب سے دیا گیا بیان حقائق کے منافی ہے اور پاکستان افغانستان میں دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف اپنی جائز کارروائیاں کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کو مسلسل دبا رہا ہے، جبکہ افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف سرگرم دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی بھی کر رہا ہے۔ ان کے مطابق بھارت خود افغانستان کی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کرتا ہے۔دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کو نقصان پہنچا رہا ہے، لہٰذا اس کے بے بنیاد الزامات اور اشتعال انگیز بیانات کو عالمی سطح پر اہمیت نہیں دی جانی چاہیے۔ترجمان نے مزید کہا کہ ایک ایسا ملک جو ہمسایہ ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرتا ہو، اس کی جانب سے ایسے بیانات مضحکہ خیز ہیں۔دفتر خارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اپنے شہریوں کی سلامتی اور تحفظ کے لیے بین الاقوامی قوانین کے تحت ہر ضروری اقدام کرتا رہے گا۔