تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

پاکستان غزہ کے آئی ایس ایف میں فوجی شمولیت کے حوالے سے خاموش

پاکستان غزہ کے آئی ایس ایف میں فوجی شمولیت کے حوالے سے خاموش

اسلام آباد( پاکستان خبر) غزہ کے لیے مجوزہ بین الاقوامی استحکام فورس (آئی ایس ایف) میں پاکستانی دستوں کی شمولیت کے حوالے سے پاکستان نے تاحال اپنا موقف ظاہر نہیں کیا۔ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ان کے نو تشکیل شدہ بورڈ آف پیس کے رکن ممالک نے اپنی پہلی سربراہی ملاقات سے قبل ہی ہزاروں اہلکار فراہم کرنے کا عزم ظاہر کر دیا ہے۔ بورڈ کا پہلا باقاعدہ اجلاس منگل 19 فروری کو واشنگٹن میں ہوگا، جہاں غزہ کی تعمیرِ نو کے منصوبے اور اقوامِ متحدہ سے منظور شدہ استحکام فورس کے ڈھانچے کی وضاحت متوقع ہے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف بھی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ تاہم اسلام آباد میں حکام نے پاکستان کی فورس کی شرکت کے حوالے سے کسی موقف کی تصدیق یا تردید نہیں کی، اور بتایا کہ یہ معاملہ فی الوقت زیرِ بحث اور حساس نوعیت کا ہے۔