تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

پاکستان نے چین کو 1.4 ارب ڈالر قرض واپس کر دیا

پاکستان نے چین کو 1.4 ارب ڈالر قرض واپس کر دیا

کراچی( کامرس ڈیسک)پاکستان نے چین کو 1.4 ارب ڈالر مالیت کا کمرشل قرض واپس کر دیا ہے، جبکہ گزشتہ تین برسوں کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کے لیے 28 ارب ڈالر کی خریداری کی گئی۔گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ رواں سال بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کا دباؤ پہلے کی نسبت کم ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ جولائی کے دوران مجموعی طور پر 2.2 ارب ڈالر کے بیرونی قرضے ادا کیے گئے، جن میں چین کو واپس کیے گئے 1.4 ارب ڈالر کے کمرشل قرض کے علاوہ 80 کروڑ ڈالر کی دیگر ادائیگیاں شامل ہیں۔گورنر اسٹیٹ بینک کے مطابق چین کی جانب سے مذکورہ قرض کی دوبارہ مالی معاونت چند ہفتوں میں متوقع ہے، جس کے لیے ضروری اقدامات جاری ہیں۔انہوں نے بتایا کہ حکومتی پالیسی کے تحت زرمبادلہ کے ذخائر کو مضبوط بنانے کے لیے گزشتہ تین برسوں میں 28 ارب ڈالر خریدے گئے، جس سے مالیاتی نظام میں استحکام آیا ہے۔جمیل احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کا حجم 26.5 ارب ڈالر سے کم ہو کر 21.5 ارب ڈالر رہ گیا ہے، جس میں 3.5 ارب ڈالر سود کی ادائیگیوں کے لیے مختص ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر کو مزید بہتر سطح پر رکھنے کے لیے سعودی عرب اور چین سے مجموعی طور پر 12 ارب ڈالر کے قرض رول اوور کی ضرورت ہوگی۔