تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

شہباز شریف کے روسی دورے کے دوران ہو نے والابزنس فورم منسوخ

شہباز شریف کے روسی دورے کے دوران ہو نے والابزنس فورم منسوخ

 اسلام آباد( کامرس ڈیسک) علاقائی کشیدگی اور غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر وزیرِاعظم شہباز شریف کے آئندہ روسی دورے کے دوران 4 مارچ کو ہونے والا پاکستان روس بزنس فورم منسوخ کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق بزنس فورم کی منسوخی کا فیصلہ باضابطہ طور پر کر لیا گیا ہے اور متعلقہ وفود کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ یہ فورم وزیرِاعظم کے دورے کے دوران منعقد ہونا تھا، جس میں 100 سے زائد پاکستانی کمپنیوں کی روسی کاروباری اداروں سے ملاقاتیں متوقع تھیں، تاہم موجودہ سکیورٹی اور فضائی حالات کی وجہ سے اس کی منسوخی ضروری قرار دی گئی۔اب تک وزیرِاعظم کے دورے کی باضابطہ منسوخی کا اعلان نہیں ہوا، تاہم بزنس فورم کی منسوخی کو موجودہ حالات کے پیشِ نظر ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔