تازہ ترین
وزیر دفاعی پیداوار کی وزیراعظم سے ملاقات، مکہ معاہدے پر مبارکباد 79واں جشنِ آزادی، تجدیدِ عہدِ وفا کا شاندار ٹیزر جاری لاہور میٹرو بس سروس بند ہونے کا خطرہ ٹل گیا شمالی وزیرستان میں رات کی نقل و حرکت پر پابندی عائد ترکی پارلیمنٹ کا پی کے کے جنگجوؤں کو جزوی معافی کا قانون منظور آبنائے ہرمز محفوظ بنانے کیلئے امریکی حملے، ناکہ بندی روکنا ہوگی: عراقچی ریاض ایئر کی ڈھاکہ کیلئے براہِ راست پروازیں شروع ٹرمپ کا ایران سے جنگی نقصانات کا معاوضہ لینے کا اعلان بلوچستان سیلاب متاثرین کی رہائشی امداد کا فنڈ منتقل کرنے پر ورلڈ بینک برہم پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 1000 پوائنٹس گر گیا حکومت اور گڈز ٹرانسپورٹرز میں مذاکرات ناکام، ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ ایران امریکا کشیدگی، عالمی فضائی صنعت شدید بحران کا شکار ون ڈے ورلڈکپ 2027 میں 14 ٹیمیں شریک ہوں گی کراچی کی حالت دیکھ کر بہت شرمندگی ہوتی ہے: شاہد آفریدی شان مسعود کی انگلی زخمی، پریکٹس میچ میں شرکت مشکوک ربادا وسیم اکرم کی 1992ء کی کارکردگی کے معترف
پاکستان خبر

پاکستان میں توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

پاکستان میں توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد( کامرس ڈیسک) وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک سے بین الاقوامی توانائی کمپنیوں کے نمائندوں نے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جن میں پاکستان کے توانائی اور اہم معدنیات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر نے امریکی کمپنی مورگن ہیوز انرجی کے صدر گریگوری بلوم اور تیجارہ کیپیٹل کے چیف ایگزیکٹو احمد ولید سے ملاقات کی۔ اعلامیے کے مطابق دونوں کمپنیاں بلوچستان میں معدنیات سے متعلق منصوبوں پر مشترکہ طور پر کام کر رہی ہیں۔ملاقات کے دوران گریگوری بلوم نے پاکستان کے موجودہ تیل و گیس ذخائر سے پیداوار بڑھانے کے لیے سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا، جس پر علی پرویز ملک نے مقامی توانائی پیداوار میں اضافے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے حکومتی تعاون کی یقین دہانی کرائی۔وفاقی وزیرِ پیٹرولیم نے ویٹول ایشیا کے چیف ایگزیکٹو کیرن گالاگر سے بھی ملاقات کی، جس میں گوادر میں کمپنی کے بنکرنگ آپریشنز کے کامیاب آغاز پر انہیں مبارکباد دی گئی۔ملاقات میں ہائی سلفر فیول آئل کو کم سلفر والے ایندھن میں تبدیل کرنے کے منصوبے، نئی بانڈڈ اسٹوریج پالیسی کے تحت سرمایہ کاری کے مواقع اور عالمی توانائی کمپنیوں کے ساتھ تعاون بڑھانے کے امور پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔حکومت کا کہنا ہے کہ پاکستان توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔