تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

مالدیپ میں چار ملکی فٹبال ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان

مالدیپ میں چار ملکی فٹبال ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان

مالدیپ ( سپورٹس ڈیسک) مالے میں ہونے والے چار ملکی فٹبال ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان قومی فٹبال ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ نولبرٹو سولانو نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام کے ذریعے 23 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا۔ ٹیم میں دو نئے کھلاڑی پہلی مرتبہ شامل کیے گئے ہیں۔نئے شامل ہونے والے کھلاڑیوں میں فارورڈ علی خان اور مڈفیلڈر عادل نبی شامل ہیں، جو بالترتیب سویڈن اور برطانیہ میں کلب فٹبال کھیلتے ہیں۔ٹیم میں تین گول کیپر شامل کیے گئے ہیں جن میں ثاقب حنیف، یوسف بٹ اور حسن علی شامل ہیں۔ دفاعی کھلاڑیوں میں عبداللہ اقبال، محمد فضل، عبداللہ شاہ، عیسیٰ سلیمان اور دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔اسی طرح مڈفیلڈ لائن میں عادل نبی، راہس نبی، عالمگیر غازی، حیان خٹک، اوٹس خان اور علی آغا کو شامل کیا گیا ہے، جبکہ فارورڈ لائن میں شائق دوست، عمر نواز، علی خان، ہارون حامد، علی شاہ اور صمد ارشد ٹیم کا حصہ ہیں۔یہ ٹورنامنٹ یکم جون سے 10 جون تک کھیلا جائے گا جس میں پاکستان کے علاوہ میزبان مالدیپ، بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیمیں بھی شریک ہوں گی۔