تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران مندی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران مندی

کراچی( کامرس ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران منفی رجحان رہا اور 100 انڈیکس 1066 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 67 ہزار 89 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 3834 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ اس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح ایک لاکھ 69 ہزار 486 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح ایک لاکھ 65 ہزار 651 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔ہفتے بھر میں بازار حصص میں 2 ارب 13 کروڑ شیئرز کے سودے 90 ارب روپے میں طے پائے۔دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج کی مجموعی مالیت میں 156 ارب روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد مارکیٹ کیپٹلائزیشن کم ہو کر 18 ہزار 569 ارب روپے رہ گئی۔