کراچی( کامرس ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مثبت رجحان کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار پوائنٹس کی سطح دوبارہ حاصل کرگیا۔کاروبار کے آغاز پر انڈیکس میں 100 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار 55 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔گزشتہ کاروباری روز ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 77 ہزار 955 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر مستحکم رہی اور ڈالر 277 روپے 61 پیسے پر ٹریڈ ہورہا ہے۔