کراچی ( کامرس ڈیسک)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز اتار چڑھاؤ کے بعد مندی غالب رہی اور ہنڈرڈ انڈیکس 453 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ منفی زون میں بند ہوا۔کاروبار کے آغاز پر مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا گیا، جس کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 500 پوائنٹس سے زائد کی کمی ہوئی اور یہ ایک لاکھ 65 ہزار 900 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔کاروباری سیشن کے دوران مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہا، تاہم اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 453 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 65 ہزار 966 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری روز کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 10 کروڑ 86 لاکھ 9 ہزار 886 حصص کا لین دین ہوا، جن کی مالیت 8 ارب 25 کروڑ 97 لاکھ 6 ہزار 643 روپے رہی۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ کا ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 66 ہزار 419 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ اس کے مقابلے میں نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھنے میں آیا۔