تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

ایران مذاکرات کی خبر پر اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 2700 پوائنٹس بڑھ گیا

ایران مذاکرات کی خبر پر اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 2700 پوائنٹس بڑھ گیا

کراچی( کامر س ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس میں 2700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار 985 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 76 ہزار 94 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر کشیدگی میں کمی اور مذاکراتی پیش رفت کی خبروں نے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کیا، جس کے باعث مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا۔