کراچی( کامرس ڈیسک) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز منفی رجحان غالب رہا، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔کاروبار کے آغاز پر بازارِ حصص میں شدید مندی دیکھی گئی اور ہنڈرڈ انڈیکس 600 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 68 ہزار 732 پوائنٹس تک گر گیا۔کاروبار کے دوران مندی کا سلسلہ جاری رہا اور اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1370 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 68 ہزار 21 پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ کاروباری روز ہنڈرڈ انڈیکس 1421 پوائنٹس اضافے کے بعد ایک لاکھ 69 ہزار 392 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔