تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

پاکستان کی آسیہ اندرابی کی سزا کی سخت مذمت

پاکستان کی آسیہ اندرابی کی سزا کی سخت مذمت

اسلام آباد ( پاکستان خبر) پاکستان نے دہلی کی عدالت کی جانب سے معروف کشمیری سیاسی رہنما آسیہ اندرابی کو عمر قید اور ان کی ساتھیوں فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کو 30، 30 سال قید کی سزا سنائے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے یکسر مسترد کر دیا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق یہ فیصلہ غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون کے تحت دیا گیا ہے اور انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے۔ترجمان کے مطابق پاکستان اس فیصلے کو سیاسی بنیادوں پر قائم مقدمات کے وسیع سلسلے کا حصہ سمجھتا ہے، جس کا مقصد اختلافی آوازوں کو دبانا اور کشمیری عوام کے جائز حقوق کے لیے آواز اٹھانے والوں کو خوفزدہ کرنا ہے۔ اس فیصلے سے شفاف قانونی عمل، عدلیہ کی آزادی اور بین الاقوامی انسانی حقوق پر سنگین سوالات اٹھتے ہیں۔دفتر خارجہ نے بتایا کہ آسیہ اندرابی طویل عرصے سے کشمیر کاز کی ایک نمایاں آواز رہی ہیں اور ان کی سزا بھارتی زیر قبضہ کشمیر میں سیاسی اظہار اور شہری آزادیوں کو محدود کرنے کی کوششوں کو ظاہر کرتی ہے۔ ایسے اقدامات خطے میں کشیدگی بڑھاتے ہیں اور امن و استحکام کے امکانات کو نقصان پہنچاتے ہیں۔پاکستان نے اقوام متحدہ اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سمیت بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری نوٹس لیں اور بھارت کو اپنے اقدامات کا جوابدہ ٹھہرائیں۔ بیان میں کشمیری عوام کے سیاسی، سماجی اور انسانی حقوق کے تحفظ، اظہار رائے کی آزادی اور منصفانہ ٹرائل کے حق کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا ہے۔ پاکستان نے جموں و کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا بھی اعادہ کیا۔