تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

پاکستان کی شام پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت

پاکستان کی شام پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت

اسلام آباد( پاکستا ن خبر) پاکستان نے شام میں اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اسرائیل کو عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں پر جوابدہ ٹھہرانے اور خطے میں بڑھتی کشیدگی روکنے کے لیے مؤثر کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان شام کے خلاف اسرائیلی حملوں کو مسترد کرتا ہے اور ادلب کے ابو الظہور فضائی اڈے پر اسرائیلی قابض افواج کے بلااشتعال حملے کو عالمی قانون کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اسرائیل کی اشتعال انگیز کارروائیاں خطے کے امن اور استحکام کو مزید نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ پاکستان شامی عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے شام کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، امن اور خوشحالی کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔دفتر خارجہ کے مطابق عالمی برادری اسرائیلی قابض افواج کی عالمی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیوں کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرے اور خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والی کارروائیوں پر اسرائیل کا احتساب یقینی بنائے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کا حامی ہے۔