تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

یکم جولائی 2027 سے گیس کے تمام سلیب ختم کرنے کا فیصلہ

یکم جولائی 2027 سے گیس کے تمام سلیب ختم کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد( کامرس ڈیسک) پیٹرولیم ڈویژن نے یکم جولائی 2027 سے ملک بھر میں گیس کا یکساں ٹیرف نافذ کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے، جس کی باقاعدہ منظوری عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے لی جائے گی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت موجودہ کراس سبسڈی کا نظام ختم کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ اس تبدیلی کے اثرات کم کرنے اور کم آمدن والے گھرانوں کو ہدفی مالی معاونت فراہم کرنے کیلئے 162 ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔مجوزہ اصلاحات کے تحت پاکستان میں رائج گیس کا 12 سلیب پر مشتمل ٹیرف نظام ختم ہوجائے گا، جس میں صارفین اپنی ماہانہ کھپت کے حساب سے مختلف نرخ ادا کرتے ہیں۔نئے نظام کے تحت تمام صارفین کو 1,708 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کے یکساں اوسط ٹیرف پر منتقل کیا جائے گا۔حکومت کا مقصد موجودہ پیچیدہ سلیب نظام کی جگہ یکساں نرخ نافذ کرنا ہے، جبکہ کم آمدن والے صارفین کیلئے مالی معاونت کے ذریعے ریلیف فراہم کیا جائے گا۔