اسلام آباد( ویب ڈیسک)پاکستان اکتوبر میں اپنے پہلے خلا باز کے نام کا اعلان کرے گا، جو چین کے تیان گونگ خلائی اسٹیشن کے مشن پر روانہ ہوگا۔ زیشان علی اور خرم داؤد کئی ماہ سے چین میں خلائی تربیت حاصل کر رہے ہیں، تاہم دونوں میں سے صرف ایک کو مشن کیلئے منتخب کیا جائے گا۔ منتخب خلا باز تقریباً ایک ہفتہ خلائی اسٹیشن پر قیام کے دوران پاکستانی جامعات کے تیار کردہ چار بایوٹیکنالوجی تجربات کرے گا۔ شین ژو-24 کے ذریعے مشن کی روانگی اکتوبر 2026 کے آخر یا نومبر میں متوقع ہے۔