تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

اوورسیز پاکستانیوں کو مزید سہولیات دینے کا فیصلہ

اوورسیز پاکستانیوں کو مزید سہولیات دینے کا فیصلہ

اسلام آباد( پاکستان خبر) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو جدید اور آسان سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وزیراعظم کو وزارت خارجہ کی جانب سے سفارتخانوں میں سہولیات کے فروغ، دستاویزات کی تصدیق کے نظام کو ڈیجیٹل بنانے، شکایات کے اندراج کو آسان بنانے اور بیرون ملک سے پاکستان میں مختلف خدمات اور ادائیگیوں کے لیے جدید ڈیجیٹل نظام پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں وزارت خارجہ، مختلف ممالک میں تعینات پاکستانی سفرا، وزارت داخلہ، ایف آئی اے، وزارت آئی ٹی اور دیگر متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی اور پیش رفت سے آگاہ کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، ان کی سہولت کے لیے پاور آف اٹارنی، جائیداد کی خرید و فروخت اور دستاویزات کی تصدیق کے عمل کو آسان بنانے کے لیے کیو آر کوڈ کا نظام متعارف کرایا جا چکا ہے۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ سفارتخانوں میں کیو آر کوڈ نمایاں طور پر آویزاں کیے جائیں اور بیرون ملک پاکستانیوں کو اس نظام کے ذریعے شکایات درج کرانے کے لیے بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔اجلاس کو بتایا گیا کہ اسلام آباد میں وزارت خارجہ کے دفتر میں شام کی شفٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ آسان خدمت مرکز میں بھی دستاویزات کی تصدیق کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ مزید برآں کورئیر کے ذریعے تصدیق کا نظام متعارف کرانے کے ساتھ ہائر ایجوکیشن کمیشن، انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن، نادرا اور نیشنل پولیس بیورو کے ڈیٹا بیس کو بھی اس نظام سے منسلک کر دیا گیا ہے، جس سے تصدیقی عمل مزید تیز ہو گیا ہے۔حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ دستاویزات کی تصدیق کا عمل اب ون اسٹاپ نظام کے تحت انجام دیا جا رہا ہے، جبکہ آئندہ مرحلے میں پورے نظام کو مکمل طور پر ڈیجیٹل بنانے کے لیے موبائل ایپلی کیشن تیار کی جا رہی ہے، جس کے ذریعے پیدائش، وفات، شادی اور فیملی رجسٹریشن سمیت مختلف سرکاری دستاویزات کی آن لائن تصدیق بھی ممکن ہوگی۔