تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

پاکستان 12،13 جولائی کو او آئی سی خواتین کانفرنس کی میزبانی کرے گا

پاکستان 12،13 جولائی کو او آئی سی خواتین کانفرنس کی میزبانی کرے گا

اسلام آباد ( پاکستان خبر) پاکستان 12 اور 13 جولائی کو خواتین سے متعلق اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی وزارتی کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کانفرنس کے کامیاب انعقاد کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو متحرک رہنے کی ہدایت کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس حوالے سے نائب وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کمیٹی کا چھٹا اجلاس ہوا، جس میں کانفرنس کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں کانفرنس کے ایجنڈا، سیکیورٹی انتظامات، پروٹوکول اور لاجسٹکس پر غور کیا گیا، جبکہ میڈیا حکمت عملی اور بین الوزارتی رابطوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔رپورٹ کے مطابق کانفرنس میں او آئی سی کے 57 رکن ممالک کے نمائندگان شریک ہوں گے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے وزارت انسانی حقوق کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تمام اداروں کو قریبی رابطہ رکھنے اور بروقت انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی۔