تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

پاکستان چین سے 30 ارب یوان کی سویپ سہولت میں توسیع مانگے گا

پاکستان چین سے 30 ارب یوان کی سویپ سہولت میں توسیع مانگے گا

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) پاکستان نے چین سے حاصل کردہ 30 ارب یوان کی کرنسی سویپ سہولت میں توسیع لینے کا فیصلہ کرلیا، جبکہ امریکا سے 10 ارب ڈالر کی ایکسچینج اسٹیبلائزیشن سہولت پر 2 ماہ میں جواب متوقع ہے۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بتایا کہ پاکستان 2027ء میں چین سے 30 ارب یوان کی سویپ سہولت میں توسیع کی درخواست کرے گا۔ چین کی جانب سے فراہم کردہ پوری 30 ارب یوان کی سہولت استعمال ہوچکی ہے، تجدید کے موقع پر اضافی مالی معاونت کیلئے باضابطہ درخواست بھی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ امریکا سے 10 ارب ڈالر کی ایکسچینج اسٹیبلائزیشن سہولت پر 2 ماہ میں جواب آنے کی توقع ہے، جبکہ پاکستان ایکسپورٹ امپورٹ بینک اور ڈیولپمنٹ فنانس کارپوریشن سے بھی مالی تعاون کیلئے مذاکرات کررہا ہے۔محمد اورنگزیب کے مطابق ایکسپورٹ امپورٹ بینک کی فنانسنگ سے پی آئی اے کیلئے بوئنگ طیاروں کی خریداری میں مدد مل سکتی ہے، جبکہ ڈیولپمنٹ فنانس کارپوریشن سے آئل ریفائنریوں کی اپ گریڈیشن کیلئے 5 ارب ڈالر کے پروگرام میں تعاون متوقع ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ چین پاکستان کا دیرینہ تزویراتی شراکت دار ہے، جبکہ ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ قیادت کی سطح پر بھی اچھے تعلقات اور باہمی سمجھ بوجھ موجود ہے۔ مشرق وسطیٰ کا تنازع طویل عرصے تک جاری رہنا پاکستان کیلئے باعث تشویش ہوگا اور اگر یہ نومبر یا دسمبر تک برقرار رہا تو 4 فیصد معاشی شرح نمو کا ہدف متاثر ہوسکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے پاس ستمبر تک ضروریات پوری کرنے کیلئے تیل کے وافر ذخائر موجود ہیں، اکتوبر کیلئے ملک تیل کے معاملے میں بہتر پوزیشن میں ہے، جبکہ نومبر کی ضروریات کیلئے بھی منصوبہ بندی شروع کردی گئی ہے۔ ان کے مطابق حکومت کا فی الحال مزید آئی ایم ایف قرض لینے کا کوئی ارادہ نہیں۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کی نظر میں موجودہ معاشی صورتحال قابلِ انتظام ہے۔ آئی ایم ایف کا مشن آئندہ ہفتے پاکستان کے 7 ارب ڈالر پروگرام کا جائزہ لے گا، مقداری اہداف کے حوالے سے پاکستان اچھی پوزیشن میں ہے جبکہ ساختی اہداف پر بھی بڑی حد تک عمل درآمد کیا جاچکا ہے۔