تازہ ترین
وزیر دفاعی پیداوار کی وزیراعظم سے ملاقات، مکہ معاہدے پر مبارکباد 79واں جشنِ آزادی، تجدیدِ عہدِ وفا کا شاندار ٹیزر جاری لاہور میٹرو بس سروس بند ہونے کا خطرہ ٹل گیا شمالی وزیرستان میں رات کی نقل و حرکت پر پابندی عائد ترکی پارلیمنٹ کا پی کے کے جنگجوؤں کو جزوی معافی کا قانون منظور آبنائے ہرمز محفوظ بنانے کیلئے امریکی حملے، ناکہ بندی روکنا ہوگی: عراقچی ریاض ایئر کی ڈھاکہ کیلئے براہِ راست پروازیں شروع ٹرمپ کا ایران سے جنگی نقصانات کا معاوضہ لینے کا اعلان بلوچستان سیلاب متاثرین کی رہائشی امداد کا فنڈ منتقل کرنے پر ورلڈ بینک برہم پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 1000 پوائنٹس گر گیا حکومت اور گڈز ٹرانسپورٹرز میں مذاکرات ناکام، ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ ایران امریکا کشیدگی، عالمی فضائی صنعت شدید بحران کا شکار ون ڈے ورلڈکپ 2027 میں 14 ٹیمیں شریک ہوں گی کراچی کی حالت دیکھ کر بہت شرمندگی ہوتی ہے: شاہد آفریدی شان مسعود کی انگلی زخمی، پریکٹس میچ میں شرکت مشکوک ربادا وسیم اکرم کی 1992ء کی کارکردگی کے معترف
پاکستان خبر

پاکستان امریکا انسداد دہشت گردی مذاکرات، تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان امریکا انسداد دہشت گردی مذاکرات، تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد( پاکستان خبر) پاکستان اور امریکا کے درمیان انسدادِ دہشت گردی مذاکرات کا چوتھا دور واشنگٹن ڈی سی میں منعقد ہوا، جس میں دونوں ممالک نے دہشت گردی کے مشترکہ خطرات سے نمٹنے کے لیے تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق مذاکرات کے دوران علاقائی اور عالمی سطح پر دہشت گردی سے درپیش چیلنجز پر تفصیلی بات چیت ہوئی، جبکہ دوطرفہ تعاون بڑھانے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔مذاکرات میں امریکی انسدادِ دہشت گردی رابطہ کار گریگوری لوگیرفو اور پاکستان کے خصوصی سیکرٹری خارجہ سفیر نبیل منیر نے اپنے اپنے وفود کی قیادت کی۔دونوں ممالک کے نمائندوں نے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ مفادات کے تحفظ، معلومات کے تبادلے اور باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا۔جاری اعلامیے کے مطابق پاکستانی اور امریکی وفود نے دہشت گردی کے موجودہ خطرات کی صورتحال پر غور کیا اور اس شعبے میں مسلسل رابطوں، تعاون اور مشترکہ اقدامات جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔