تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

پاکستان کا کرغزستان سے تجارتی حجم 2 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم

پاکستان کا کرغزستان سے تجارتی حجم 2 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم

اسلام آباد( پاکستان خبر) پاکستان نے کرغزستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت کا حجم 2 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور کرغزستان کے درمیان ٹرانزٹ تجارت کا معاہدہ خوش آئند ہے، دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم میں اضافے کیلئے قوانین اور ضوابط کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔پاکستان اور کرغزستان کے درمیان مختلف شعبوں میں معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط اور دستاویزات کے تبادلے کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور کرغزستان کے صدر صادر ژاپاروف بھی شریک ہوئے۔تقریب کے دوران پاکستان اور کرغزستان کی وزارت خارجہ کے درمیان تعاون کے پروگرام سے متعلق دستاویز کا تبادلہ کیا گیا۔ انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد اور کرغز نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسٹریٹجک انیشی ایٹو کے درمیان مفاہمتی یادداشت کا بھی تبادلہ ہوا۔دونوں ممالک کے درمیان ٹرانزٹ تجارت سے متعلق معاہدے پر بھی دستخط ہوئے، جبکہ وزارت تعلیم کے درمیان تعاون کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ بھی کیا گیا۔